نئی دہلی،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چین کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر پورٹ، ریلوے اور سڑک کے رابطے تیار کرنے کی اہم منصوبہ بندی کا بائیکاٹ کرنے کا ہندوستان نے فیصلہ کیا ہے۔ دراصل اس پروجیکٹ کا ایک حصہ پاک مقبوضہ کشمیر (پی او) سے گزر جاتا ہے۔ اسے چین اور پاکستان کے درمیان (چین-پاکستان اکنامک کاریڈور) بھی کہا جاتا ہے۔ہندوستان شروع سے اس کی مخالفت کرتا رہا ہے کیونکہ اس کا خیال ہے کہ پی او پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کا حصہ ہے۔ہندوستان کے بائیکاٹ کی بات اس وقت ابھر کر آئی ہے جب ایک دن پہلے ہی جمعہ کو نیپال نے بھی فورم میں شرکت کرنے کے لئے حامی بھر دی۔ سری لنکا اور پاکستان پہلے ہی اس میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں، اس کے ساتھ ہی امریکہ نے بھی یو ٹرن لیتے ہوئے اس میں شامل ہونے پر منظوری دے دی ہے۔